تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

دبئی پولیس کا جرائم کی روک تھام کے لیے مضبوط لائحہ عمل تیار

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی پولیس نے جرائم کی روک تھام کے لیے کمر کس لی ہے، بینکوں، پیٹرول اسٹیشنز، جنرل اسٹورز کے قریب پولیس کی اضافی موبائل ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے مستقبل میں جرائم میں کمی اور روک تھام کے لیے مضبوط لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، اس لائحہ عمل کے تحت بینکوں کے قریب پولیس کی موبائل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ ان لوگوں کو پکڑا جاسکے جو بینک سے رقم نکلوا کر باہر نکلتے ہی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

کرمنل جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سالم الزومیدی کے مطابق ماضی کے جرائم کے گہرے تجزیوں کے بعد نیا لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے، نائف اور الرفا جیسے علاقے جہاں بینک اور منی ٹرانسفر کے دفاتر بڑی تعداد میں موجود ہیں وہاں شہریوں کو ڈکیتی کے واقعات سے بچانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بینک صارفین کچھ غلطیوں کا بہت زیادہ ارتکاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈکیتی کا نشانہ بنانا آسان ہوجاتا ہے۔

جیسے کہ اجنبی لوگوں کے سامنے پیسے گننا، پیسے ساتھ لے کر دور تک پیدل چلنا وغیرہ جبکہ کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہیں یا آفیشل اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لیے صرف ایک ملازم کو بھیجنا بھی عام اور بڑی غلطی ہے۔

اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینکوں کے قریب تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ دیگر نوعیت کے جرائم کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -