کراچی میں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کی مرمت کردی -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کی مرمت کردی

کراچی: شہرقائد میں پولیس اہلکار شہریوں کی معمولی سی غفلت پر آپے سے باہر ہوگئے، سڑک کنارے تشدد، ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز پیرکراچی کےعلاقے گلشنِ اقبال میں شہریوں کی موٹرسائیکل پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکل سے ٹکراگئی۔ سندھ پولیس کے ان اہلکاروں نے آوٗ دیکھا نہ تاوٗ موقع پر ہی مذکورہ شہریوں پر پل پڑے اورمکوں اور لاتوں سے ان کی تواضع کردی۔

پولیس اہلکاروں کے نام علی اورعمر بتائے گئے ہیں، واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ویسٹ نے دونوں پولیس اہلکاروں کومعطل کر کے ضابطے کی کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہےکہ ’’پولیس کے تمام اہلکاروں کو واضح ہدایات دی گئیں ہیں کہ ڈیوٹی کے دوران عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ روا رکھا جائے، اس قسم کے واقعات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے‘‘۔

ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پرعزیز بھٹی تھانے میں کوارٹر بند کردیا یعنی دونوں اہلکارتھانے کی لاک اہ میں رہیں گے تا آنکہ ان کے خلاف محکمہ جاتی شروع نہیں کی جاتی۔

پاکستان میں شہریوں پر تشدد کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے اسی نوعیت کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں