تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

لاہور میں‌ پولیس کی حراست میں اقدام قتل کے ملزم کی موت

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی حراست میں اقدام قتل کا ملزم مشتاق ہلاک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں تھانہ مناواں پولیس کی حراست میں اقدام قتل کا ملزم مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوگیا، ملزم پانچ روز سے پولیس حراست میں‌ تھا۔

پولیس کے مطابق مشتاق نامی ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، ملزم مشتاق کی اسپتال میں موت ہوئی، لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کی حراست میں تھا اور مبینہ طور پر پولیس کے بہیمانہ تشدد سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے اقدام قتل کے ملزم کو کامیاب کارروائی کے بعد حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا تھا۔

پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی پولیس کی حراست میں ملزمان کی ہلاکت پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاجاتی۔

Comments

- Advertisement -