تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

مختلف شخصیات پر جھوٹے زیادتی کے مقدمات درج کرانیوالی خاتون کا پتہ لگالیا گیا

لاہور : پولیس نے ایک ایم پی اے، محکمہ داخلہ ،انکم ٹیکس افسران پر زیادتی کےمقدمات درج کرانے والی خاتون کا پتہ لگالیا ، خاتون نے مختلف ناموں سے مقدمات درج کرائے۔

تفصیلات کے مطابق 3شخصیات پرزیادتی کےمقدمات درج کرانیوالی خاتون کا پتہ لگالیا گیا ، اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے لاہور سمیت دیگرشہروں میں زیادتی کےجھوٹے مقدمات درج کرائے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون عظمیٰ نے تحریم، خنسہ، شازیہ ،طیبہ کے نام سے ایک ایم پی اے، محکمہ داخلہ ،انکم ٹیکس افسران پر مقدمات درج کرائے جبکہ خاتون کے خلاف بھی 7 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون پر فراڈ، چوری، دھمکیوں ،دھوکہ دہی کے مقدمات شامل ہیں، خاتون نے محکمہ داخلہ افسر کیخلاف گلشن راوی میں اور خنسہ کے نام سےانکم ٹیکس افسر کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے عظمیٰ کے نام سےایک ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج کرایا تاہم تمام مقدمات کو جھوٹے ہونے کے باعث خارج کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -