بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ڈی آئی خان میں پولیس کی گاڑی پر بم دھماکا؛ شہادتیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (3 دسمبر 2025): ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی بم دھماکے سے تباہ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پنیالہ پولیس کی حدود میں پولیس گاڑی پر بم دھماکا کیا گیا جس میں 3 اہلکار اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

20 نومبر 2025 کو ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا جس میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی تھی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں سیف الرحمان اور رمضان کو خراج عقیدت پیش کیا تھا اور ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں