The news is by your side.

Advertisement

کراچی، جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری، پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار

کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار ہوگئے، لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، قائد آباد کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد پولیس اہلکار سے اسلحہ اور رقم چھین کر فرار ہوگئے، پولیس اہلکار سے لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق صبح موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے اہلکار سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے چھینے، ملزمان اہلکار ماجد خان سے نائن ایم این پستول بھی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکار ماجد خان سکھن تھانے میں تعینات ہے اور رقم بینک سے نکال کر جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹریٹ کرائم کے دوران ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رواں سال 9 ماہ میں ڈکیتی کے دوران 32 شہری جاں بحق جب کہ ڈھائی سو سے زاید شہری زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اسٹریٹ کرائم میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اور نو ماہ میں سب سے زیادہ موبائل فون چھینے گئے، جنوری سے اب تک تیس کروڑ کے 36320 موبائل فون چوری ہوئے یا چھینے گئے۔

دوسری طرف مختلف کاروائیوں میں صرف 2500 موبائل فونز برآمد ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت موبائل چھیننے کی واردتوں میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔

ایک ارب روپے سے زاید مالیت کی 21 ہزار موٹر سائیکلیں بھی چوری یا چھینی جا چکی ہی، کار لفٹرز سوا ارب روپے سے زاید مالیت کی 13 ہزار گاڑیاں بھی لے اڑے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں