پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار شیراز کو شہید کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار شیراز ایس ایس یو میں تعینات تھا اور فرنٹیئر کالونی کا رہائشی تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق شہید اہلکار شیراز 2014 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، شہید اہلکار واقعے کے وقت موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

ادھر کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خود کو سی آئی اے اہلکار ظاہر کرکے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے گروہ میں دو خواتین سمیت دیگر 6 ملزمان بھی شامل ہیں جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں