جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اہلکار قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جوہرآباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شبیراحمد کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈکیت پولیس اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کرتا رہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہلکار شبیر احمد کے قتل کا واقعہ آج دوپہر رپورٹ ہوا تھا، ڈکیتی کی واردارت کے دوران پولیس اہلکار کو کس طرح قتل کیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ڈکیت کو پولیس اہلکار سے اسلحہ چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش کرتا رہا، مسلح ڈکیت نے پہلے اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

موٹرسائیکل اسٹارٹ نہ ہوئی تو ڈکیت پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل لےکر فرار ہوا، پولیس اہلکار شبیر احمد آخری وقت تک ڈکیت سے مقابلہ کرتا رہا، فرار ہوتے ہوئے مبینہ ڈکیت کا بیگ گرگیا، جس سے چھینے گئے موبائل فون، گھڑیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔

کرائم سین سے ملنے والا بیگ گلشن پولیس نے سینٹرل پولیس کے حوالے کردیا ہے، بیگ میں 4 موبائل فون، گھڑیاں، پرس اور کچھ کیش موجود تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اکیلا ملزم کندھے پر بیگ لٹکاکر موٹرسائیکل پر جارہا تھا، ملزم سے برآمد شدہ موٹرسائیکل بھی چوری کی نکلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں