کراچی میں پولیس اہلکار کے تشدد سے ٹرک ڈرائیورہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس اہلکار کے تشدد سے ٹرک ڈرائیورہلاک

کراچی: شہرقائد کےعلاقےکیماڑی میں معمولی تلخ کلامی پرپولیس اہلکار کےمبینہ تشدد سےٹرک ڈرائیورہلاک ہوگیا۔

کراچی کے علاقے کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر15 کے قریب شہزاد نامی پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مل کرٹرک ڈرائیور ریاض حسین کومبینہ طورپربدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ٹرک ڈرائیور شہزاد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، پولیس حکام کے مطابق مقتول ریاض ایک بیٹی کا باپ تھا اوراس کا تعلق خوشاب سے تھا۔

لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکارشہزاد نے معمولی تلخ کلامی پرٹرک ڈرائیور کی جان لے لی، ورثا کا الزام ہے کہ پولیس اپنی پیٹی بھائی کوگرفتار کرنے میں سنجیدہ نظرنہیں آرہی۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ ملزم شہزاد سی ٹی ڈٰی اہلکار ہے، اس کےخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں