تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

حیدرآباد: وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکار کی خودکشی

حیدرآباد: بھارت کی ریاست تلنگانا کے وزیر اعلیٰ کے گھر تعینات پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ چندراسیکھر راؤ کے گاؤں ایرویلی کے ضلع سدیپ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نے اے کے 47 کی خود کو گولی ماری۔

سدیپ پولیس کمشنر جویل ڈیوس کے مطابق ہلاک اہلکار کی شناخت وین کاتیشھوارلو کے نام سے ہوئی جس کی عمر چالیس سال کے قریب ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول شراب نوشی کا عادی تھا اور وہ ڈیوٹی پر بھی نشے میں دھت رہتا تھا، اُسے گزشتہ ماہ ملازمت سے معطل بھی کیا گیا تھا البتہ اہلیہ کی درخواست پر وین کاتھیشھوارلو کو یکم اکتوبر کو دوبارہ بحال کیا گیا۔

سدیپ پولیس افسر کے مطابق مقتول حیدرآباد سے 70 کلومیٹر دور وزیر اعلیٰ کے فارم ہاؤس پر ڈیوٹی کررہا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کی اہلیہ سبزی فروخت کرتی ہے۔ مقتول کے سوگوران میں تیس سالہ شوباہ 13 سالہ دوینیلا اور دس سالہ چندو شامل ہیں۔

بیٹی کا کہنا ہے کہ والد نے چند روز قبل شراب نوشی بالکل ترک کردی تھی، انہوں نے صبح والدہ کو فون کیا اور بتایا کہ میرا کسی اور اہلکار سے جھگڑا ہوگیا ہے، مگر ہمیں نہیں معلوم کہ قتل کی وجوہات کیا ہیں۔

Comments

- Advertisement -