کراچی: شہرِ قائد کے علاقے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کے منشیات فروش کارندوں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہو گیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں سادہ کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار اہل کار پہنچے تو تنگ گلی میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
[bs-quote quote=”ملزم کو میمن گوٹھ فٹ بال گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم سے گرفتار کیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پولیس”][/bs-quote]
فائرنگ سے پولیس اہل کار محمد فاروق شدید زخمی ہو گیا، جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم میمن گوٹھ سے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزم کو میمن گوٹھ فٹ بال گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے رائفل اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا، ملزم عبدالوہاب قتل کے مقدمے میں نامزد ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی ایک اور نا اہلی، ملزم کو زخمی کر کے اہل کار ویڈیو بنانے لگا
پولیس کے مطابق پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے آٹھ خول ملے تھے، موقع پر پولیس اہل کاروں نے اپنے سرکاری اسلحہ نائن ایم ایم سے فائر کیا تھا۔
مسلح ملزمان کے پاس بھی نائن ایم ایم ہتھیار تھا، آئی جی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔