کراچی:لسبیلہ میں پولیس اہلکارکی ٹارگٹ کلنگ، آئی جی سندھ کا نوٹس

کراچی : لسبیلہ زینت شادی لان کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی آئی جی سےانکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لسبیلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت 30 سالہ خالد شاہ کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس اہلکار خالد وقوعہ کے وقت سادہ لباس میں تھا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا ، مقتول خالد کو گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا، ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، جائے وقوعہ سے30بورکے2 خول ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار سی ٹی ڈی گارڈن میں تعینات تھا،نامعلوم حملہ آوروں نے مقتول کے سر پر گولیاں ماری۔
دوسری جانب :آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی آئی جی سےانکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے، اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے فرانزک تحقیقات کے زریعے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔