جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

محافظ ہی لٹیرے! پولیس اہلکاروں نے سنار کو تاوان کے لیے اغوا کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کے مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہنے والوں کے لیے ان کے محافظ ہی لٹیر بن چکے ہیں۔ انڈرٹریننگ ڈی ایس پی کی چھاپے نما ڈکیتیوں کے بعد پولیس اہلکار شہری کے مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں‌ بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے سنار ممتازعرف پپو کو مبینہ طور پر 21 نومبر کو گھر جاتے ہوئے پکڑا گیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے شہری نے بتایا کہ اہلکاروں نے گھر والوں سے 50 ہزار روپے طلب کیے، نہ دینے پرمارنے کی دھمکی دی۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ 3 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ خواجہ غریب نوازچوکی انچارج کو معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس میں ٹرینی ڈی ایس اپی عمیر باجاری کے کارناموں نے محکمے کو بھی حیران کردیا ہے، مذکورہ افسر ڈکیت گروپ کا سرغنہ ہے۔

باجاری نے پندرہ رکنی گروہ کے ساتھ شہری کے گھر سے دو کروڑ روپے، اسی تولہ سونا لوٹا، بچوں کی جیبیں بھی خالی کرالیں۔ ان کی وارداتوں کا راز سی سی ٹی وی فوٹیج سے کھلا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں