تازہ ترین

ڈاکٹر کے بھیس میں اسپتال جانے والا پولیس افسر رو پڑا۔۔۔۔۔ وجہ کیا بنی؟

لیما : پیرو کا پولیس افسر ڈاکٹر کا حلیہ بناکر کرونا کا شکار والد سے ملنے اسپتال تو پہنچ گیا لیکن والد کو مردہ دیکھ کر آنسووٗں کو روک نہ سکا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق والد کی محبت میں پولیس افسر کا ڈاکٹر کے روپ میں اسپتال میں داخل ہونے کا واقعہ جنوبی امریکی ملک پیرو میں پیش آیا، جہاں ایک 21 سالہ پولیس افسر نے کوویڈ وارڈ میں داخل اپنے والد سے ملاقات کےلیے پی پی کٹ پہن کر ڈاکٹر بن گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اسپتال میں داخل والد سے ملنے پہنچا تو بستر پر کرونا میں مبتلا باپ کی لاش دیکھ کر فرط جذبات سے رو پڑا۔

مقامی نشریاتی ادارے نے پولیس افسر کے پی پی ای کپڑوں میں اسپتال میں داخل ہوتے اور باہر آکر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھایا ہے۔

محکمہ صحت کے افسران کا خیال رہے کہ 21 سالہ پولیس افسر اسپتال کے کسی عملے کی مدد سے کوویڈ وارڈ تک پہنچا تھا جہاں اس کے والد داخل تھے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر خود کو نیوٹریشنسٹ ظاہر کیا تھا، جس کے بعد اسپتال کے سیکیورٹی عملے نے پولیس کو چھٹی منزل پر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے والد کو 9 فروری کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جب وہ کرونا وائرس کی نئی قسم اور ذیابیطس میں مبتلا تھے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق والد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جس کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کرکے وینٹیلیٹر پر شفٹ کرنا تھا تاہم بیڈ خالی نہ ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر طرز کی مشین سے منسلک کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -