پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ منصوبہ ساز تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا کر پالیسی بنائیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے پالیسی بنانا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے سے وفاق پر صوبے کے چار ہزار سات سو اٹھاون ارب روپے واجب الادا ہیں، وادی تیراہ سے متعلق نوٹیفکیشن معافی کے ساتھ واپس نہ لیا گیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا۔
مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ کے پی نے رقم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط ارسال کردیا۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی فنڈزکی عدم ادائیگی مالی بحران کاباعث بن رہی ہے۔
وفاقی منتقلیوں میں مسلسل تاخیر صوبائی گورننس اور سروس ڈیلیوری کو متاثرکررہی ہے، صوبائی بجٹ آئینی مالی حقوق کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا، اصل ریلیز بجٹ اہداف سے کم رہی۔
سہیل آفریدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کےخلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے، خیبر پختونخوا دہشت گردی کےخلاف بھاری قومی اخراجات برداشت کررہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


