تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹوئٹر کی نئی انتظامیہ بھارت کو راس نہ آئی، اہم قدم اٹھالیا

نئی دہلی: مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے بچوں کے ساتھ جنسی استحصال اور فحش مواد کو فروغ دینے کے معاملے پر 48 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی نئی انتظامیہ نے رواں سال 26 اکتوبر سے 25 نومبر کے درمیان بھارت میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال اور فحش مواد کو فروغ دینے کے معاملے پر کم وبیش 46 ہزار اکاؤنٹس پر پابندی لگائی تھی۔

یہ انکشاف ٹوئٹر نے نئے آئی ٹی رولز 2021 کی تعمیل سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں کیا، رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک ہی وقت میں 755 شکایات موصول ہوئیں،سب سے زیادہ شکایات بدسلوکی، ہراسانی کے خلاف تھی اس کے علاوہ نفرت انگیز طرز عمل اور رازداری کی خلاف ورزی جیسی شکایات بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے بھارتی ملازمین پر دکھوں کا پہاڑ گرا دیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے کے دوران عسکریت پسندی کو فروغ دینے والے 3035 اکاؤنٹس کو بھی بلاک کیا گیا جس کے بعد بند اکاؤنٹس کی تعداد 48 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک انتظامیہ نے پہلے ٹوئٹر کے بھارتی چیف ایگزیکٹو کو نکال باہر کیا، پھر بھارت میں 90 فیصد ملازمین کو فارغ کیا تھا

Comments

- Advertisement -