تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

انسداد پولیو مہم کارکنان کو اداکار فیروز خان کا خراج تحسین

کراچی : پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکار فیروز خان نے انسداد پولیو مہم کے دوران خدمات انجام دینے والے کارکنان کو خراج  تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیو مہم میں گھر گھر جاکر بچوں کو ویکیسن پلانے والے ماں بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ دونوں فرائض کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہے ہیں۔

فیروز خان نے ان دونوں کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہ تصویر مجیب خان سدوزئی نامی ایک پولیو ورکر نے پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی اور کڑی محنت کے بعد میں اور میری والدہ واپس اپنے گھر جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 21ستمبر سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، اس موقع پر پولیو ٹیموں کے ساتھ لیویز، پولیس اور ایف سی کے اہلکار بھی ان کی حفاظت کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں چمن ضلع بھر میں5 روزہ مہم کے دوارن ایک لاکھ 45 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو لیڈی ورکر شہید بی بی نسرین کے شوہر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔

جنوبی وزیرستان میں قبائلی عمائدین نے مہم میں حصہ لے کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، ملتان ڈویژن میں پولیو مہم کے دوران 23 لاکھ 43 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

فیصل آباد میں 13 لاکھ81 ہزار 750 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مہم میں ایک ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہی ہیں۔ سکھر ،نواب شاہ، جیکب آباد، مالاکنڈ، نارووال، منڈی بہاؤالدین سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -