کراچی : کراچی میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز کردیا گیا ، 89 یونین کونسلز میں مہم 24 مئی تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک دن کے وقفے کے بعد کراچی میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز ہوگیا، سکولوں، مدرسوں، ہسپتالوں، مخصوص سائٹس پر پولیو بوسٹر ڈوز دی جا رہی ہے
89 یونین کونسلز میں اب تک 11 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے جبکہ دور دراز علاقوں میں بھی پولیو بوسٹر ڈوز مہم جاری ہے
کراچی کی89 یونین کونسلوں میں 18 لاکھ بچوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، سندھ انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ پولیو بوسٹر ڈوز مہم کامیابی سے جاری ہے ، والدین کا تعاون مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
پولیو ٹیمیں اسکولوں، محلوں اور کمیونٹی مقامات پر بچوں کو ویکسین دے رہی ہیں جبکہ اسٹریٹ چلڈرن، محروم آبادی تک بھی پولیو ٹیموں کی رسائی جاری ہے، ہر اہل بچے کو پولیو سے تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔
ہائی رسک علاقوں میں بچوں کی قوتِ مدافعت مضبوط بنانے کیلئے مہم جاری ہے ، گنجان آبادی، نقل و حرکت کراچی کو ہائی رسک بناتی ہے۔
پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، ماہرینِ اطفال نے بوسٹر ڈوز کی حمایت کی ہے، بوسٹر ڈوز عالمی ادارۂ صحت کی سفارش کردہ ہے، لاہور میں بھی بچوں کو بوسٹر ڈوز دی جا چکی ہے۔
والدین افواہوں اور غلط معلومات کو مسترد کریں اور مستند طبی مشوروں اور سائنسی حقائق پر اعتماد کیا جائے، درست معلومات کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہر ویکسین شدہ بچہ پاکستان کو پولیو فری مستقبل کے قریب لا رہا ہے: سندھ انسداد پولیو پروگرام
کراچی کی 89 یونین کونسلز میں مہم 24 مئی تک جاری رہے گی: سندھ انسداد پولیو پر
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں


