جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

پنجاب میں 10 برس تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہورمیں پولیوکا کیس سامنے آنا انتہائی تشویش ناک امر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت انسداد پولیو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پولیو کی روک تھام کے لیے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیرصحت، دیگرمحکموں کے وزرا، وزیراعظم کے فوکل پرسن، چیف سیکریٹری، محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اورڈبلیو ایچ او حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں انسداد پولیوکے قطرے 10 برس تک کے بچوں کو پلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران فیصل آباد، راولپنڈی میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں پولیوکا کیس سامنے آنا انتہائی تشویش ناک امرہے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ فیصل آباد، پنڈی میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنا بھی قابل قبول نہیں ہے۔

[bs-quote quote=”وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صرف اجلاس کرکے باتوں سے کام نہیں چلے گا، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، انسداد پولیوکے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔” style=”style-23″ align=”center”][/bs-quote]

کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنا کر تحریک انصاف نے تاریخ رقم کی ہے، عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی جو خراب حالت ہے اس کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں ہے، انہوں نے قومی وسائل بے دردی سے ضائع کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں