شمالی وزیرستان: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، کیس خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا۔
این آئی ایچ میں میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق پولیو کا حالیہ کیس 2025 میں شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہونے والا 5واں کیس ہے۔
جس کے بعد گزشتہ برس ملک بھر سے رپورٹ ہونیوالے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
لیبارٹری کے مطابق یہ وائرس شمالی وزیرستان کی یونین کونسل سپین وام-2 سے تعلق رکھنے والی 4 ماہ کی بچی میں پایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بچی میں دسمبر کے مہینے میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد لیے گئے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح یہ 2025 کا 31واں پولیو کیس قرار پایا۔
گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی طور پر 20 کیسز خیبر پختونخوا، نو سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔
پولیو کیسز 2024 میں 74 سے کم ہو کر 2025 میں 30 رہ گئے
2025 میں جنوبی خیبر پختونخوا پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ رہا، جہاں ملک کے 31 میں سے 17 کیسز سامنے آئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


