The news is by your side.

Advertisement

پولیوٹیموں پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ مانسہرہ سے گرفتار

پشاور: مانسہرہ سے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا۔

پشاورمیں محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ڈویژن میں مانسہرہ سے اہم دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، گرفتار دہشت گرد سراج عرف امیر صاحب کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم مانسہرہ میں پولیو ٹیموں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد نے تفتیش میں انکشاف کیا اس کے ساتھی عمر عرف شعیب کے ساتھ ملکر پولیو رضاکار وں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا.

دہشت گردوں نے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سمیت ایک پولیس کانسٹیبل کوسترہ مارچ دو ہزار پندرہ کو جاں بحق کیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں