جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کب شروع ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ وفاقی و صوبائی ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے مکمل یکجہتی سے کام کر رہے ہیں، حکومتِ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے، علمائے کرام اور میڈیا پولیو آگاہی میں مؤثر کردار ادا کریں، آئیے، ہم سب مل کر پولیو کو شکست دیں اور صحت مند پاکستان یقینی بنائیں۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں