اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے، نئی ویکیسن قطروں کے بجائےانجکشن سے دی جانے لگی۔
پولیو ویکسین کی نئی قسم متعارف کرادی گئی، اب قطروں کے بجائے انجکشن کے ذریعے ویکسین دی جانے لگی، رواں سال فاٹا میں انجیکٹل پولیو ویکسین کا استعمال آزمائشی طور پر کیا گیا، جس کے نتائج حوصلہ افزا رہے۔
ڈبلیوایچ او کے اعداد وشمار کے مطابق دوہزار چودہ کے دوران پاکستان بھر میں پولیووائرس نے ایک سو پندرہ بچوں کو متاثر کیا جبکہ رواں سال اب تک صرف انتیس کیس سامنے آئے ہیں۔
انجیکٹل پولیو ویکسین کے لئے باقاعدہ تربیت ضروری ہوتی ہے، بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے پیشِ نظر عالمی برادری نے سفری پابندی عائد کردی تھی۔
انجیکٹل پولیو ویکسین کے تجربات کامیاب ثابت ہوئے تو نہ صرف پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم ہونے کا امکان ہے، ساتھ ہی پاکستان بہت جلد ان ممالک میں شامل ہوجائے جو پولیو وائرس سے پاک ہیں۔