منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

ملک کے15 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کے15 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سندھ کے4 اور بلوچستان سے دو اور پنجاب کے 9مقامات سے پولیو وائرس ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد پولیو پروگرام سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 15 شہروں سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ کے4 اور بلوچستان سے2مقامات سے پولیو وائرس ملا، رپورٹ کے مطابق13نمونوں میں ٹائپ ون اور دو میں ٹائپ ٹو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب کے7مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ2مقامات سے پولیو کا ٹائپ ٹو پکڑا گیا۔

یاد رہے کہ ہر تین ماہ بعد ہونے والی انسداد پولیو مہم میں تمام بچوں کو پولیو قطرے پلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے لہٰذا والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ان شہروں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد میں قوت مدافعت مطلوبہ معیار سے کم ہے، جو کسی بھی وجہ سے پولیو قطروں سے محروم رہ گئے ہیں۔

پولیو قطروں سے محروم بچے نہ صرف اپنے لیے خطرہ ہیں بلکہ گٹر میں وائرس کے پھیلاؤ سے دوسرے بچوں کیلئے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں