ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج ایک بار پھر پولیو وائرس سے آلودہ نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 جنوری 2026): ملک کے 87 اضلاع سے لئے گئے سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، جس کے 40 سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی نیشنل ریفرنس لیبارٹری میں سیوریج سیمپلز کی ٹیسٹنگ کی گئی جس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ نکلی ہے۔

این ای او سی کے مطابق این آر لیبارٹری میں دسمبر کے سیوریج سیمپلز کی ٹیسٹنگ کی گئی، 87 اضلاع سے پولیو ٹیسٹنگ کیلئے 127 سیوریج سیمپلز لئے گئے تھے جس میں ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ملک بھر سے 82 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے ہیں، این ای او سی

این ای او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ سندھ سے 23 سیمپلز پولیو پازیٹیو نکلے ہیں اس کے علاوہ خیبرپختونخوا 8، پنجاب 6 سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

این ای او سی کے مطابق بلوچستان کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کا ایک سیوریج سیمپل پولیو پازیٹو نکلا ہے، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی،  ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں