تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کراچی میں سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق کاانکشاف

کراچی : کراچی میں سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق کاانکشاف ہوا ہے ، ان علاقوں میں ہجرت کالونی،مچھرکالونی،خمیسوگوٹھ ، لانڈھی بختاور ویلج،حاجی مریدگوٹھ ، سہراب گوٹھ ، اورنگی کالونی اور پی آئی ڈی سی کالونی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی پولیووائرس بےقابو ہوگیا ہے ، کراچی میں مختلف علاقوں کےسیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، گٹروں سےنمونے5اپریل تا16مئی کولئےگئےتھے۔

جن علاقوں کے گٹروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، ان میں ہجرت کالونی، مچھرکالونی، خمیسوگوٹھ ، راشد منہاس روڈ،کورنگی و چکورا نالہ، لانڈھی بختاور ویلج، حاجی مریدگوٹھ ، سہراب گوٹھ، محمدخان کالونی، اورنگی نالہ ، اورنگی کالونی اور پی آئی ڈی سی کالونی شامل ہیں۔

سیوریج میں پولیووائرس کی تصدیق کیلئے نمونےڈبلیوایچ او نے لئےتھے، کراچی میں پولیووائرس کی تصدیق کیلئے نمونے11 مقامات سے لئے گئے۔

دوسری جانب میں لاہور میں بھی پولیووائرس کاسنگین خطرہ نہ ٹل سکا، مختلف علاقوں کےسیوریج سیمپلز میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدریق ہوئی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت نےکی۔

مئی میں گلشن راوی،آؤٹ فال روڈاورملتان روڈسےنمونےلیےگئےتھے، لاہورکےسیوریج میں پولیووائرس کی موجودگی کوایک سال مکمل ہوگیا تاہم محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کوشش کارگرثابت نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں : ملک کے 6 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود

گذشتہ روز کراچی اور لاہور سمیت 6 بڑے شہروں سے نئے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی، کوئٹہ کے ریلوے پل اور طاؤس آباد کے علاقوں، حیدر آباد میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن، راولپنڈی میں صفدر آباد اور پشاور کے شاہین ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

لاہور میں آؤٹ فال ایف، جی، ایچ کے سیوریج میں جبکہ کراچی کے سہراب گوٹھ، راشد منہاس روڈ، چکورا نالہ اور کورنگی نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔

رواں برس اب تک ملک میں 20 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 8 تھی، 6 کیسز قبائلی علاقوں میں، اور 3، 3 پنجاب اور سندھ میں ریکارڈ کیے گئے۔

پولیو میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پولیو ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد راولپنڈی اور پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کی بھی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -