اشتہار

کراچی کے 6 اضلاع میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا تاہم جون کے مہینے میں پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے جولائی کے مہینے میں ملک بھر سے لیے گئے ماحولیاتی (سیوریج) نمونوں کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کراچی کے 6 اضلاع سمیت متعدد اہم شہروں کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ کراچی کے اضلاع وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی کے جولائی میں لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا سراغ ملا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں کراچی کے ان تمام اضلاع سے پولیو وائرس کی نشاندہی نہیں ہوئی تھی، تاہم جولائی کے نمونوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے ضلع کشمور سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونے میں بھی وائرس مثبت پایا گیا ہے۔

بلوچستان سے چمن، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ کے نمونوں میں وائرس کا سراغ ملا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور پشاور کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

پنجاب سے راولپنڈی کے جولائی میں لیے گئے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

طبی ماہرین اور انسدادِ پولیو حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے معذوری سے بچانے والے قطرے لازمی پلائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں