The news is by your side.

خطرے کی گھنٹی ، پنجاب کے 2 شہروں میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آگئے

لاہور : پنجاب کے دو شہروں لاہور اور راولپنڈی میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دو شہروں میں پولیو کے ماحولیاتی نمونوں کی رپورٹ مثبت آ گئی ، صوبے میں 20 مقامات سے ماحولیاتی نمونے لئے گئے۔

لاہور، راولپنڈی میں دو مقامات سے لئے گئے نمونے مثبت آئے، اس حوالے سے سربراہ پنجاب پولیو پروگرام سیدہ رملہ نے کہا کہ وائرس علاقے میں گردش کر رہا ہے۔

سیدہ رملہ کا کہنا تھا کہ وائرس کی موجودگی بچوں کے خطرے کا باعث ہے، حکومت وائرس کے خاتمے کے لئے جلد ہی مہم چلائے گی۔

گذشتہ روز پاکستان کے 7 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، ذرائع نے بتایا تھا کہ سات شہروں کے سیوریج میں ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، وفاقی دارالحکومت سمیت،خیبرپختونخوا کے چار، پنجاب کے دو شہروں کے سیوریج میں پولیو کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور، بنوں، نوشہرہ،سوات ، اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور کے سیوریج میں پولیو کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیو ٹیسٹ کیلئے متاثرہ سیوریج لائنز سے سیمپلز پانچ تا بائیس جولائی کے دوران حاصل کئے گئے تھے، بنوں کے علاقے ہنجل نورباد اور اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں