بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

یورپ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں متعدد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ سے جانے والی مسافر بس ہنگری میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

مشرقی ہنگری میں 57 زائرین کو لے جانے والی پولش بس موٹر وے سے اترنے کے بعد ایک درجن افراد ہلاک اور کم از کم 10 شدید زخمی ہو ئے۔

ایک حادثے میں بچ جانے والے ایک شخص نے اسے "ناقابل تصور” قرار دیا۔

ہنگری کے وزیر اعظم پیٹر میگیار نے اتوار کے روز ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ بس دوپہر ایک بجے کے قریب کھائی میں جاگری اور الٹ گئی۔

بس جنوب مشرقی بوسنیا میں میڈجوگورجے کے مقام پر ورجن میری کے مزار سے پولینڈ لوٹ رہی تھی۔ زخمیوں کو چار قریبی شہروں کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں