تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اب سیاح اور کاروباری افراد بغیر ویزا امریکا جاسکیں گے

واشنگٹن: امریکی محکمہ داخلہ نے پولینڈ کے شہریوں کو ملک میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی، 11 نومبر کے بعد سے پولش سیاحوں یا کاروباری افراد کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے پولینڈ کے شہریوں کو 90 دن قیام کے لیے ویزا کے حصول کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ بغیر کسی قانونی کاغذات کے ملک میں انٹری کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ویزا نظر ثانی پروگرام میں ایک قابل اعتماد شراکت دار” پولینڈ شامل ہوگیا ہے، جو دونوں ممالک کے "خصوصی تعلقات” اور سلامتی کے امور پر قریبی تعاون کا عہد ہے۔

اس پروگرام میں پہلے 38 ممالک شامل ہیں جبکہ پولینڈ شامل ہونے والا 39 واں ملک بن گیا ہے، ویزا فری سفر کا مطلب ہے کہ امریکا جانے کے خواہش مند پولش شہریوں کو اب بھی آن لائن رجسٹری سسٹم میں ڈیٹا داخل کرنے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی وہ قونصل خانے کی قطاروں میں کھڑے ہوکر اجازت مانگیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے پولینڈ کے شہریوں کی فیس 160 ڈالر سے کم کر کے صرف 14 ڈالر مقرر کردی، نئے پروگرام کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا جبکہ شہریوں کو ابھی سے اپلائی کرنے کی اجازت ہے، رپورٹ کے مطابق امریکا نے یہ اقدام کاروبار ، سیاحت اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا۔

صدر اندریج ڈوڈا نے وارسا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولینڈ میں رہنے والے 37 لاکھ اور امریکا میں مقیم 10 لاکھ شہریوں کے لئے اہم اور بڑی خوشخبری یہ ہے کہ 11 نومبر کے بعد سے پولش سیاحوں یا کاروباری افراد کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پولینڈ میں قائم امریکی سفیر جارجٹ موسبیچر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے جس پر ہم امریکی صدر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پولینڈ کے شہریوں کے لیے خصوصی اقدامات کیے، کمیونزم کے خاتمے کے بعد 1990 کی دہائی سے پولینڈ اس پروگرام میں شمولیت کا خواہش مند تھا۔

دوسری جانب حکمران لاء اینڈ جسٹس پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر جان ماریا جیکوسکی نے کہا کہ 18 ویں صدی کے بعد سے "امریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات” ہونے کے باوجود ہمیں دوسرے درجے کے لوگوں کی طرح کا احساس ہوتا تھا، ہمارے لیے ویزا سسٹم میں پیچیدگیاں بھی تھیں البتہ وہ اب حل ہوجائیں گی‘‘۔

امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق مسافر ویزا ویور پروگرام 2017 میں متعارف کرایا گیا، جس کے بعد سے اب تک 38 ممالک کے 23 لاکھ افراد امریکا کا دورہ کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -