آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایف آئی اے نے مشکوک مسافر کو آف لوڈ کردیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سری لنکا جانے والے مشکوک مسافر کو آف لوڈ کردیا، مسافر کو ایف آئی اے ایس ٹی سی کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں ایران کے ذریعے ڈنکی لگا کر یورپ جانے کی کوشش کررہا تھا جہاں یونانی پولیس نے گرفتار کرکے ترکی بھیج دیا تھا جبکہ 2022 میں مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے مسافر کے موبائل فون کی جانچ کی تو اس میں سیاسی پناہ کے حوالے سے مواد برآمد ہوا، اس نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری کو 40 لاکھ روپے دے کر معاملات طے کیے تھے، مذکورہ آسٹریلوی اپریل 2026 میں پاکستان بھی آیا تھا ان کے درمیان مبینہ طور پر رشتہ قائم ہوگیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


