بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

امریکا میں سیاسی پناہ پر پابندی کب تک برقرار رہے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (01 دسمبر 2025): امریکا میں سیاسی پناہ کے حصول پر لمبے عرصے کے لیے پابندی لگائی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ سیاسی پناہ پر لمبے عرصے کے لیے پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، ایئر فورس وَن میں صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پابندی کب تک برقرار رہے گی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے کچھ ممالک اچھے نہیں ہیں اور جرائم سے بھرے ہوئے ہیں، ایسے ممالک جنھیں اپنے عوام کی دیکھ بھال تک نہیں آتی تو امریکا کو بھی ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے تمام پناہ گزین درخواستوں کا فیصلہ روک دیا

جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ وہ کون لوگ ہیں، تو صدر نے کہا ’’ایسے لوگ جو مختلف ملکوں سے آتے ہیں، وہ ممالک جو ہمارے لیے دوستانہ نہیں ہیں، اور وہ ممالک جو خود اپنے قابو میں نہیں ہیں۔‘‘ انھوں نے ’’تھرڈ ورلڈ ممالک‘‘ کا حوالہ دیا، اور یہ اصطلاح عام طور پر غریب اور کم ترقی یافتہ ملکوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ’’میں نہیں سمجھتا کہ وہ سب ’’تیسری دنیا‘‘ ہیں لیکن بہت سے معاملات میں وہ واقعی ’’تھرڈ ورلڈ‘‘ ہیں۔ وہ اچھے ملک نہیں ہیں۔ وہ جرائم سے بھرے ہوئے ملک ہیں۔ وہ ایسے ملک ہیں جو اچھا کام نہیں کرتے۔ صاف بات یہ ہے کہ ہمیں ان کے لوگوں کی ضرورت نہیں جو ہمارے ملک میں آ کر ہمیں بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔‘‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں