جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

"حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر تقریباً سو روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سیاسی رہنماؤں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے سخت ردعمل دیا ہے اور حکومت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر تقریباً سو روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا، مگر اس کے برعکس پیٹرول کی قیمتوں میں غیر حقیقی اضافہ کردیا گیا، جو مڈل کلاس کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

اسی طرح سید عمران شفقت نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ایک ساتھ 55 روپے فی لیٹر اضافہ ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت عالمی حالات کا جواز پیش کر رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نئی عالمی قیمتوں پر ابھی تک پیٹرول خریدا ہی نہیں گیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے حکومت کو اپنی عیاشیوں اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرنی چاہیے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب رہنما ندیم افضل چن نے بھی سوال اٹھایا کہ جنگ ہو ،کرونا ہو، مشکل حالات میں ہمیشہ عوام ہی قربانیاں دیتے ہیں، جبکہ اشرافیہ کی مراعات میں کمی نظر نہیں آتی۔

سیاسی رہنماؤں کے ان بیانات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

 

Petrol Price in Pakistan- Effective March 7, 2026

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں