بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

‏سیاسی جماعت کا اڈیالہ جیل پر حملے کی نیت سے پُرتشدد احتجاج، راولپنڈی پولیس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیاسی جماعت کی جانب سے اڈیالہ جیل پر حملے کی نیت سے پُرتشدد احتجاج کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ‏راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر عملدرآمد ہماری ذمہ داری ہے، اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی اور ٹریفک نظام کا بحال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملاقات کا وقت رات کو نہیں اور نہ ہی بغیرعدالتی حکم ملاقات کی اجازت ہے، سیاسی جماعت کے دھرنے کے دوران بار بار سمجھانے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ، مزاحمت کی کوششوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، سیاسی ارکان نے پولیس پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کیا جس پر قانون نے اپنا راستہ اختیار کیا۔

راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ‏شرانگیز سرگرمی اور حملے روکنے کیلئے انتہائی تحمل سے کام لیتے ہوئے حکمت عملی اپنائی، حکمت عملی کے تحت شرپسندوں کو منتشر کرنے کےلئے واٹر کینن استعمال کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ‏قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی، حساس علاقہ اڈیالہ جیل کے اطراف کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں۔

حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں