تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

این اے 75 میں سیاسی کشیدگی برقرار، حکومتی شخصیات کا ڈسکہ میں پڑاؤ

سیالکوٹ: سیالکوٹ کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے، لیگی قیادت اور پی ٹی آئی کےسینئر رہنماؤں نے ڈسکہ کا رخ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا شبلی فراز اور فواد چوہدری کچھ دیر میں ڈسکہ پہنچ رہے ہیں، ڈسکہ پہنچنے سے قبل ہی حکومتی شخصیات نے اہم پریس کانفرنس طلب کرلی ہے، یہ پریس کانفرنس شام چھ بجے کی جائے گی، عثمان ڈار، شبلی فراز، فواد چوہدری اور علی اسجد ملہی پریس کانفرنس کرینگے۔

ادھر نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کچھ دیر میں ڈسکہ پہنچیں گی۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کل تینوں حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو شاندار فتح ملی۔ڈسکہ،وزیرآباد،نوشہرہ کےعوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ وہ بڑی تعداد میں باہر نکلے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیا، عوام نے دھونس جبر کا سامنا کیا اور اُس کے سامنے ڈٹے رہے۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ کل انتخابات میں دھاندلی ہوئی جس کو بے نقاب کرنا ہے، ایک سیٹ کی خاطر دو بے گناہ نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں، کل جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کاتعلق حکمراں جماعت سے بھی تھا، دو نوجوانوں کی جانیں دھاندلی اور سیاست کی نذر ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  این اے 75 ڈسکہ: پی ٹی آئی رہنماؤں نے بڑا دعویٰ کردیا

گذشتہ روز معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ہوچکا ہے، حلقے کے تمام نتائج آر اوز کو موصول ہوچکے ہیں، فوری طور پر نتائج کا اعلان کیا جائے۔

یاد رہے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر ڈسکہ کے علاقے گوئند میں پولیس اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں دوران علاج دو زخمی دم توڑ گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔