اسلام آباد : خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خصوصی پیغامات کے ذریعے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس دن کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا خواتین اپنے خاندانوں کومضبوط بنانےکےلئےشاندارکام کررہی ہیں، خواتین کے شاندار کاموں پر جشن منانےاورعزت دینےکادن ہے، خواتین نےلمباسفرطےکیاہےلیکن اب بھی بہت کچھ کرنےکی ضرورت ہے۔
A day to celebrate and honour the incredible work our women are doing to strengthen their families, communities and the country. The women of Pakistan have come a long way off but a lot needs to be accomplished and soon. (1/2)
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 8, 2019
شیریں مزاری
وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے خواتین کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’آج خواتین کا عالمی دن صرف خواتین سے ہمدردی ظاہر کرنے کے لیے نہیں منایا جارہا بلکہ دربدر ہونے والی خواتین کو بااختیار بنانے کا بھی مقصد ہے جن کو معاشرہ تسلیم نہیں کرتا۔
International Women Day today not only celebrates womanhood but also highlights the road women still have to traverse in society to reach the goal of empowerment. We are moving forward at the level of the state/govt but it is mindsets that we also have to change. #WomensDay
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 8, 2019
آصف زرداری
سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہنا تھا صنفی امتیاز کے خاتمے سے مہذب معاشرہ قائم ہوگا، خواتین کا باوقار مقام پیپلزپارٹی کااصول ہے، پیپلزپارٹی ہرشعبہ میں خواتین کوآگےبڑھنے کے مواقع دیتی ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا پیپلزپارٹی بینظیربھٹوکے رہنمااصولوں پرثابت قدم ہے، بینظیربھٹوشہید نے شدت پسندوں اوردہشت گردوں کی مزاحمت کی، بی آئی ایس پی کےذریعےغریب خواتین کوریاست کےثمرات ملے، بیگم نصرت بھٹوصبراوربرداشت کی علامت ہیں۔
وزیر صحت یاسمین راشد
وزیرصحت یاسمین راشد نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے دن پر پیغام میں کہا پی ٹی آئی حکومت خواتین کی موثرنمائندگی پریقین رکھتی ہے، یہ دن ہمیں خواتین کی عزت اوراحترام کاپیغام دیتاہے، پاکستانی خواتین بطورماں، بہن،بیٹی،بیوی بہترین معاشرےکی بنیادہیں۔
پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے خواتین کےعالمی دن کےموقع پر پیغام میں کہا اب مستقبل خواتین کاہے، حقوق غضب کرنے والے نظام اور دقیانوسی رسم وراج کیلئےیہ صدی لحد بنےگی، خواتین کی شراکت کےبغیردنیامیں پائیدارترقی ممکن نہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہرشعبےمیں خواتین کی پیشقدمی نمایاں اورخوش آئندہے، ملکی خواتین بہادر اورپرعزم ہیں، خواتین ماضی کے مقابلے میں بہت آگےآئی ہیں، چیلنجزکےباوجودخواتین کےآگےبڑھنےکی لگن ناقابل تسخیرہے۔
On #internationalwomensday I pay tribute to shaheed Benazir Bhutto. 1st female PM in the Muslim world. Who battled extremism, authoritarianism & patriarchy for 30yrs of political life. We will build a progressive #pakistan, a feminist pakistan & a Benazir Pakistan in her memory. pic.twitter.com/88bkFuNSSs
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 8, 2019
انھوں نے کہا خواتین کی موجودہ ترقی کے پیچھےایک خاتون کاکردارناقابل فراموش ہے، وہ خاتون شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوہیں، پی پی حکومتوں نے خواتین کے حقوق کےتحفظ کےلئےانقلابی اقدام کئے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نےپہلی بارمین اسٹریم پارٹی کی سربراہ خاتون کوبنایا، پی پی نےقائدحزب اختلاف جیسےعہدےخواتین کودیے، غیرت کےنام پر قتل، دیگر جرائم کی روک تھام کےلئےقانون سازی کی، پی پی نے اعلیٰ ایوانوں میں خواتین کی بھرپورنمائندگی کے اقدامات کئے۔
فریال تالپور
رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے خواتین کےعالمی دن پر پیغام میں کہا خواتین کی شمولیت کےبغیرمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، فاطمہ جناح، بیگم بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو ہماری رول ماڈل ہیں، پاکستانی خواتین کاملکی ترقی میں نمایاں کردارہے، پاکستانی خواتین نے بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
خواتین کےعالمی دن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پیغام میں کہا ترقی پسندمعاشرےکی تشکیل کیلئےخواتین کےحقوق کاتحفظ ناگزیر ہے، خواتین کوہرشعبےمیں یکساں مواقع دیناحکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشرےکی ترقی اورخوشحالی کیلئےخواتین نے ہمیشہ کردار اداکیا، خواتین کوآگےلانےاوران کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا پاکستان کی نصف سےزائد آبادی خواتین پرمشتمل ہے، خواتین کےحقوق کاتحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنارہے ہیں، پاکستانی خواتین اعلیٰ تعلیم ، تحقیق اور سیاست سمیت ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔