تازہ ترین

Array

’سیاستدانوں کو آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع نہیں بنانا چاہیے‘

سینئر سیاست دان چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی گرد و غبار سے بالاتر رہنی چاہیے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئین اور قانون نے جو معیار قائم کیے اسے فالو کرنا چاہیے سیاستدانوں کو بیان بازی سے معاملے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ جو جس کا کام ہے وہ ذمے داری سے ادا کرے اہم تعیناتی کے معاملے پر لوگوں کی تبصرہ آرائی بند ہونا چاہیے ایسا لگتا ہےکہ ہر کوئی بندوق چلانےکی مہارت کا خواہشمند ہے سیاست ضبط و تحمل کا نام ہے محاذ آرائی کا نہیں۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیےیہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔

میڈیا کو جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پاک آرمی میں پروموشن نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیےیہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کرکے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت بھی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -