تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

‘سیاست انگڑائیاں لے رہی، حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہے’

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست نے انگڑائیاں لینا ‏شروع کر دی ہیں، حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کاخیال تھا پی ‏ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی تنہا آواز ہے، پی ڈی ایم اصولی طورپرتحریک کانام ہے ہمیں ‏سینیٹ الیکشن میں اچھے کی امیدہے اور حکومتوں صفوں میں مایوسی کاماحول ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہمارےساتھ شامل ہو کر ‏کراچی کیلئےآواز اٹھائے اور پی ڈی ایم کاحصہ بن کرحکومت کامقابلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ پرسپریم کورٹ آئین،قانون کےمطابق فیصلہ دےگی ہم نےخفیہ اور ‏اوپن بیلٹنگ سےمتعلق اپنی تیاری کی ہوئی ہے، امیدہےسپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس پرآئین وقانون ‏کےمطابق فیصلہ دےگی۔

Comments

- Advertisement -