شکارپور : پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہوگی ، پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخاب کے لئے سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ سامان کی ترسیل ریٹرننگ افسر کے کیمپ آفس سے کی گئی پولنگ کل 14 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور پولنگ اسٹیشنز کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو مستعد رہنے کی ہدایات جاری کی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ڈپٹی کمشنر شکارپور، ریٹرننگ افسر، مانیٹرنگ ٹیموں اور پولنگ اسٹاف مکمل طور پر الرٹ رہیں۔
انھوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کے پُرامن، صاف، شفاف اور آزادانہ انعقاد کے لیئے مکمل طور پر تیار ہے۔
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں


