خیبرپختونخواہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ -
The news is by your side.

Advertisement

خیبرپختونخواہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ

پشاور: خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولینگ صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوئی اورشام پانچ بجےتک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابات کے سلسلے میں امن وامان کی صورت حال بہتربرقرار رکھنے کے لئے پچاس ہزارپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

پولنگ کے لئے دوسواٹھترپولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ دوسوچوالیس کوحساس قراردیا گیا ہے اورکسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے فوج اورفرنٹئیرکانسٹیبلری الرٹ رہے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں