site
stats
پاکستان

ملتان: حلقہ این اے153کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

ملتان: جلال پور پیر والا کے حلقہ این اے ایک سو ترپن میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، انتہائی مضطبوط امید وار دیوان غلام عباس بخاری جو کہ سابق ایم این اےکے بیٹے ہیں انہوں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

حلقہ این اے ایک سوترپن میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد تین لاکھ اناسی ہزارنوسوباسٹھ ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے دو سوچہترپولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے پچھترحساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔

پولنگ کےدوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ایلیٹ فورس کے دستےگشت کرینگے۔

اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے ملک اکرم، تحریک انصاف کے غلام عباس اورمسلم لیگ ن کے رانا قاسم سمیت سات آزاد امیداوار بھی میدان میں ہیں۔

سال 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے دیوان عاشق حسین بخاری کامیاب ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top