اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ملزم کی اسپتال اور گھر میں فائرنگ : 4 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

ملزم نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے زچہ بچہ سینٹر اور سسرال میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو جان سے مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فائرنگ کے پے در پے دو واقعات ہوئے جس میں ایک ہی ملزم نے دو مقامات پر فائرنگ کرکے اہلیہ سمیت 4 افراد کو بھون ڈالا۔

ملزم نے پہلے سسرال جاکر اپنے سسر اور سالے کو گولیاں ماریں اور بعد ازاں اسپتال جاکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی اسٹاف نرس بیوی اور ایک وارڈ ماسٹر جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

اندھا دھند فائرنگ سے اسٹاف نرس اور وارڈ ماسٹر سمیت4افراد قتل کردیئے گئے، اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسٹاف نرس کے شوہر نے فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلوجھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں  لے کر مزید کارروائی کیلیے اسپتال روانہ کردیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں