تازہ ترین

آلودہ پانی کو صاف کرنے کا طریقہ

دنیا بھر میں آبی آلودگی ایک بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے جو کروڑوں لوگوں کو سنگین طبی خطرات کا شکار بنا رہی ہے۔ اسی مسئلے پر کسی حد تک قابو پانے کے لیے پانی کو صاف کرنے کا ایک اور طریقہ تیار کرلیا گیا۔

ماہرین کی جانب سے تیار کیا جانے والا پولی گلو نامی مادہ پانی میں موجود تمام مضر صحت اجزا کو پانی کی تہہ میں بٹھا دیتا ہے۔

یہ استعمال میں بھی نہایت آسان ہے۔ اس مادے کو پانی میں ڈال کر اسے اچھی طرح ہلا لیا جاتا ہے جس کے بعد پانی میں موجود تمام اجزا نیچے بیٹھ جاتے ہیں اور صاف پانی کو علیحدہ کرلیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں آبی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث 30 کروڑ افراد کو صحت کے سنگین مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 3.4 ملین افراد گندے پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ ان بیماریوں میں ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس، ڈائریا اور ہیضہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گندے پانی کو فلٹر کرنے والی کتاب

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کی صرف 15 فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہے جبکہ 85 فیصد شہری گندا اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

اس وقت قومی معیشت کا ڈیڑھ فیصد حصہ اسپتالوں میں پانی سے متعلقہ بیماریوں کے علاج پرخرچ ہو رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -