تازہ ترین

انار کی چائے کے وہ اہم فوائد جن سے آپ لاعلم تھے

انار کو دیگر کے مقابلے میں یوں فوقیت حاصل ہے کہ اسے جنت کا پھل قرار دیا گیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ہر انار میں ایک ایسا دانا موجود ہوتا ہے جو شفا رکھتا ہے۔

ویسے تو ہر پھل کے قدرتی فوائد ہیں اور ان میں اللہ نے مختلف بیماریوں سے شفا بھی رکھی ہے مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے انار کے چھلکے کی چائے صحت کے لیے کس قدر مفید ہے۔

کیا آپ نے اس سے پہلے کبھی انار کی چائے کے بارے میں سنا؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے چھلکے کی چائے بھی بنتی ہے جسے ماہرین غذائیات یا طب سے وابستہ ماہرین نے مفید قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیلے کی چائے کے اہم فوائد

ماہرین طب کے مطابق انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزا کی وافر مقدر پائی جاتی ہے جن کے حصول کا بہترین اور آسان ذریعہ انار کے چھلکے کی چائے ہے۔

چائے بنانے کا طریقہ


سب سے پہلے انار کے چھلکوں کو دھوپ میں خشک کرکے اس کو پیس کر پاؤڈر تیار کریں، اور اسے عام پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں تاکہ وقتاً فوقتاً چائے بنا کر پی جاسکے۔

ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں اور اسے چند منٹ تک اُبالنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں، جب ابال آجائے تو پانی کو چھان لیں۔ ویسے تو چائے کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے البتہ اپنے حساب سے ذائقے کے لیے اس میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

انار کے چھلکے کی چائے کے فوائد


طبی ماہرین کے مطابق یہ چائے ہاضمے کو ٹھیک کرتی جبکہ قبض، بدہضمی، دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، اسی طرح یہ چائے جلد کو ترو تازہ رکھی، خون کو صاف اور پتلا بناتی ہے جس سے کینسر کا مرض لاحق ہونے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -