تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب اور امارات یمنی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہے ہیں، مائیک پومپیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں یمنی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کو بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، یمن میں تنازع کے خاتمے کی غرض سے جاری فوجی آپریشن کے دوران میں شہریوں کے جانی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کانگریس کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی اور اماراتی حکومتیں شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کے خدشات کو کم سے کم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں، اس تنازع کا خاتمہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جیمز میٹس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکا یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی اور اماراتی حکومتی یمن میں شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یمنی بچوں کی بس پر حملہ غلطی تھی، عرب اتحاد کا اعتراف

خیال رہے کہ عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے 9 اگست کو یمن کے صوبے صعدہ میں اسکول بس پر فضائی بمباری کا اعتراف کرتے ہوئے حملے کو فورسز کی غلطی قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ عرب اتحاد کی جانب سے گذشتہ ماہ یمن کے صوبے صعدہ میں اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی بس پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق جبکہ 79 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -