تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایرانی فورسز کی شام میں موجودگی تک تعمیر نو میں مدد نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جب تک شام میں ایرانی فورسز موجود ہیں امریکا شام کی تعمیر نو میں کسی قسم کی مدد نہیں کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شام کی تعمیر نو میں اس وقت ہم کوئی مدد نہیں کرسکتے جب تک ایرانی فورسز شام میں موجود ہیں پہلے ایرانی فورسز کو شام سے نکلنا ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو شام سے مکمل طور پر نکل جانے کی ضمانت دینا ہوگی ورنہ ہم شام کی تعمیر نو کے لیے ایک ڈالر بھی صرف نہیں کریں گے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ شام میں جاری تنازع کا پرامن سیاسی حل چاہتے ہیں، شام کے حوالے سے ہمارے مطالبات میں پہلا مطالبہ ایرانی فورسز کا شام سے انخلا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی مشیر جان بولٹن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ داعش کی موجودگی تک امریکی فوج شام میں موجود رہے گی اس کے ساتھ ساتھ اگر شام میں ایرانی فورسز موجود رہتی ہیں تو امریکا بھی شام میں موجود رہے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام میں کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں ایران کو مضبوط ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شام کی تعمیر نو کے لیے ڈونر ممالک کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -