جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

یورپی یونین ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرے، امریکی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو توانائی کی عالمی مارکیٹ سے نکال باہر کرنے کے لیے امریکی اقدامات کی حمایت کرے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرق اوسط میں اسلحہ بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو روکیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے یورپ کا نقشہ بھی جاری کیا ہے اس میں گیارہ مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے، جہاں امریکی حکام کو یقین ہے کہ ایران نے 1979 کے بعد سے دہشت گردی کے حملے کیے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو تمام رقوم کی فراہمی روک دینی چاہئے، وہ ان رقوم کو دہشت گردی پر صرف کررہا ہے، ایران کے بارے میں کچھ نہی کہا جاسکتا کہ وہ کب دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام کو ہمارے ممالک کے خلاف استعمال کرگزرے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایران کے ساتھ 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اور اس کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کے فریق پانچ دوسرے ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین نے امریکا کی تائید اور پیروی نہیں کی ہے وہ بدستور سمجھوتے میں شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں