جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ویکسین لگوانے سے انکار کرنیوالی بھارتی اداکارہ کورونا میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والی بھارتی اداکارہ پوجا بیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ پوجا بیدی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں، اداکارہ کو ماسک نہ پہننے اور کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی اداکارہ کا اب بھی یہی کہنا ہے کہ ان کی مضبوط قوت مدافعت کورونا وائرس کو شکست دے گی، اداکارہ پوجا بیدی کے منگیتر اور ایک ملازم کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ اب تک کورونا وائرس سے میرا سامنا کیوں نہیں ہوا کیونکہ یہ وائرس تو ہر ایک کو ہونا ہی ہے لہٰذا اب مجھے بھی اس نے اپنا شکار بنالیا ہے اور میرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

پوجا بیدی نے کہا کہ ’وہ اپنی الماریوں کی صفائی کررہی تھیں اور انہیں یقین تھا کہ دھول مٹی کی وجہ سے انہیں الرجی ہوگئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ 99 فیصد لوگ جنہوں نے ویکسین کروائی ہے وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں لہٰذا ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہے۔‘

پوجا بیدی نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں، بھاپ لے رہی ہوں اور گرم غذا کا انتخاب کررہی ہوں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں