The news is by your side.

Advertisement

معروف لیجنڈری گلوکار جارج مائیکل چل بسے

لندن : شائقین موسیقی کو کرسمس کے موقع پر صدمہ ملا، معروف برطانوی گلوکار جارج مائیکل ترپن برس کی عمر میں چل بسے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق53 سالہ چارج مائیکل کے کاروباری امور کے نگران ادارے نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ جارج اپنے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر چل بسے۔

george-michael-2

اہل خانہ کے مطابق جارج مائیکل کا انتقال اچانک آکسفورڈمیں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

مائیکل نارتھ لندن میں پیدا ہوئے، جارج مائیکل نے اپنے کیرئر کی ابتدا ایک میوزک بینڈ میں شمولیت سے کی، اپنے کیریئر کے دوران ان کے دس کروڑسے زائد البم فروخت ہوئے۔ ان کے مشہور گانوں میں کیئرلیس وِسپر، لاسٹ کرسمس شامل ہیں۔

george-michael-3

برطانوی چارٹس میں ان کے سات گانے سر فہرست رہے، جن میں کییر لس وسپرز اور فیتھ شامل ہیں، انھوں تین برٹ ایوارڈ اور دو گریمی بھی جیتے۔

ان کے کریئر کا زوال اس وقت شروع ہوا جب وہ غلط وجہ سے شہ سرخیوں میں آنا شروع ہو گئے, اکتوبر 2006 میں انھوں نے منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے کا اعتراف کیا اور ان پر ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ 2008 میں ان کو کلاس اے کی منشیات رکھنے پر متنبہ کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں