جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

پوپ لیو کی یورپ اور امریکا کے مسلم مخالف جذبات پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کی جانب سے امریکا اور یورپ میں پھیلے مسلمان مخالف جذبات پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1 اعشاریہ 4 بلین کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران لبنان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے باہمی تعلقات کو یورپ اور امریکا کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پوپ لیو نے لبنان کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے ایک دوسرے سے تعاون کو پرکھا ہے، یہ یورپ اور امریکا کے لیے ایک مثال ہے جہاں مسلمان تارکین وطن سے لوگ خوف کھاتے ہیں۔

کیتھولک چرچ کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی ہے، پوپ لیو

اُن کا اپنے پیروکاروں کو ایک ”امتیازی ذہنیت” کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں قوم پرستی جنم لے رہی ہے۔

پوپ کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کا معاشرہ دنیا کو بتاتا ہے کہ کس طرح اسلام اور مسیحیت کے درمیان مکالمہ اور دوستانہ تعلق کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں